پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی:2 دنوں میں چوتھی شہادت،دہشتگردوں کی فائرنگ سے مقبول نامی مومن شہید

shadatنمائندے سے ملنے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کراچی کے مصروف ترین علاقے سولجر بازار جماعت خانے کے پاس کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے فرقہ پرست دہشتگردوں کی فائرنگ سے مقبول نامی شیعہ مومن شہید ہوگئے۔

شہید ہونے والے مقبول کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں قانونی مراحل کا کام جاری ہے۔ شہید مقبول گلبہار کے رہائشی تھے اور ملت تشیعُ کے حوالے سے کافی فعال کردار ادا کررہے تھے۔

واضع رہے کہ گزشتہ 2 دنوں میں کراچی شہر میں 4 شیعہ مسلمان کالعدم سپاہ صحابہ کی دہشتگردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔اس سے قبل گزشتہ دنوں دہشتگردوں نے اصغر علی ولد امیر الحسن اور حسنین شاہ ولد شوکت شاہ کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناکر شہید کردیا تھا۔ اور آج صبح ابن حسن نامی مومن کو دہشتگردی کا نشانہ بناکر شہید کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button