Uncategorized

لاہور میں پولیس اور حساس اداروں نے اسلحے سے بھری 2 گاڑیاں پکڑلیں، 3 ملزمان گرفتار

شیعہ نیوز (لاہور) پولیس اور احساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کےدوران اسلحے سے بھری 2 گاڑیاں پکڑ کر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
زرائع کے مطابق پولیس اور حساس اداروں نے شہر میں اسلحے کی آمد کی اطلاع ملنے پر داخلی راستوں پر ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اسی دوران سڑیاں پل کے داخلی راستے پر پشاور سے آنے والی 2 مشکوک گاڑیوں کو تلاشی کے لئے روکا گیا، گاڑیوں کی تلاشی کے دوران اس میں  سے 10 سے زائد رائفلیں، 61 پستول اور ہزاروں گولیاں برآمد ہوئیں جس کے بعد پولیس نے گاڑیوں میں موجود 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button