پاکستانی شیعہ خبریں
ایبٹ آباد:کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ، 2 مومنین زخمی۔
خیبر پختون خواہ کے شہر ایبٹ آباد میں پاکستان کی کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے 2 شیعہ مومنین زخمی،جنہیں فوری طور پر کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
مزید اطلاعات کے مطابق خیبر پختون خواہ کے شہر ایبٹ آباد میں پاکستان کی کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی جھنگی سیدان میں فائرنگ سے 2 شیعہ مومنین علی رضا اور افسر خان زخمی جنہیں زخمی حالت میں کمپلیکس ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق اُنکی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔