پاکستانی شیعہ خبریں

ایف سی بلوچستان کا آپریشن رد الفساد، 2 دہشتگرد ہلاک

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)آپریشن رد الفساد جاری ہے جس کے دوران ایف سی بلوچستان نے مختلف علاقوں میں کارروائی کی ہے جس کے دوران 2دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقوں قلات، خاران اور میوند میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایف سی نے آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ایف سی کی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے قبضےسے ہتھیار اور گولہ بارود بر آمد کرلیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا ہے کہ برآمد ہونے والے ہتھیاروں میں سب مشین گنز، ہینڈ گرینیڈ، بارودی سرنگیں اور آر پی جی راکٹس شامل ہیں۔آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے زیر استعمال مواصلاتی آلات بھی بر آمد کیے گئے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button