ڈیرہ اسماعیل خان: سانحہ عاشورہ (بم دھماکا)میں ملوث2پولیس اہلکاروں سمیت4مرکزی دہشتگرد گرفتار
تفصیلات کے مطابق9 اور10 محرم الحرام کو ڈیرہ اسماعیل خان میں کمشنری بازار میں مرکزی جلوسِ عاشورہ کو بم دھماکے کے ذریعے دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔9 اور10 محرم الحرام کے جلوس عزاء میں حملوں کے نتیجے میں 15عزادار شہید اور 100سے ذائد شدید زخمی ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ اس قبل بھی کوئٹہ سمیت پاکستان کے دیگر شہروں میں شیعہ مسلمانوں پر ہونے والے دہشت گرد حملوں میں پولیس اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کے اہلکاروں کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجودہیں ۔لیکن وفاقی حکومت ،اعلیٰ عدلیہ اور خفیہ ایجنسیاں وردی کے پیچھے چھپے ان سفاک درندوں کو نشان عبرت بنانے سے پتہ نہیں کیوں قاصر ہیں ۔