پاکستانی شیعہ خبریں

مستونگ، سکیورٹی فورسز کی گاڑی پہ ملک دشمن دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار جاں بحق، 4 زخمی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ایک اور دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپلنجی کے علاقے میں دہشت گردوں نے سڑک کنارے بم نصب کرکے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا، بم ریموٹ کنٹرول تھا، دھماکے کے نتیجے میں گاڑی تباہ ہوگی۔ دھماکے میں دو اہلکار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button