اورگزئی ایجنسی متاثرین کیمپ میں 2 خودکش دھماکے 40مومنین شہید ، 100 سے زائد زخمی
کوہاٹ( نمائندہ شیعیت نیوز) کوہاٹ میں ہنگو روڈپر واقع اورگزئی ایجنسی آپریشن ک متاثرین کے کچا پکا کیمپ میں دو خودکش دھماکوں میں 40 سے زائد مومنین شہید جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔
شیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق متاثرین کے کیمپ میں ہونے والے دونوں دھماکے خودکش اور حملہ آوروں کو ہدف کیمپ میںمقیم اورگزئی ایجنسی سے تعلق رکھنے ملت جعفریہ کے افراد تھے ،۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کچا پکا متاثرین کیمپ میں پہلا دھماکا اس وقت ہوا جب متاثرین راشن کے حصول کیلے صفوں میں کھڑے تھے جبکہ دوسرا دھماکہ امدادی کارروائیوں کیلے لوگ جائے وقوعہ پر جمع ہوئے تو اس وقت ہوا ۔
نمائندہ شیعیت نیوز کے مطابق دوسرے دھماکے میں زیادہ جانی نقصان ہوا جبکہ دوسرے دھماکے کے بعد کیمپ کے باہر تیسرے دھماکے کی آواز بھی سنی گئی ہے تاہم اس میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، نمائندے کے مطابق دھماکوں کے بعد کیمپ کے اطراف میں شدید فائرنگ بھی کی گئی ، امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کوہاٹ منتقل کیا گیا ہے تاہم کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔
کوہاٹ کے استپالوںمیںدھماکے کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، شیعیت نیوز کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دھماکے کے بعد علاقے کو سیل کردیا ہے اور امدادی کارکنان کے علاوہ کسی کو بھی جائے وقوعہ پر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔