پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آئی ایس او کا 16 مئی کو یوم مردہ باد امریکہ منانے کا اعلان

غاصب صہیونی حکومت کے استحکام کیلئے امریکی حکومت کی جانب سے 16 مئی کو اسے رسمی حکومت اور یہودی ملک قرار دینے اور قبول کرنے کا اعلان کیا گیا تھا

شیعہ نیوز: امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے 16 مئی کو یوم مردہ باد امریکہ منانے کا اعلان کیا ہے، ملک بھر میں یوم مردہ باد امریکہ کی مناسبت سے سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ آئی ایس او پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 16 مئی کو ہی امریکہ نے اسرائیل کی ناجائز ریاست کو وجود دلوایا تھا، اس دن کو شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کے فرمان پر ’’یوم مردہ باد امریکہ‘‘ منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غاصب صہیونی حکومت کے استحکام کیلئے امریکی حکومت کی جانب سے 16 مئی کو اسے رسمی حکومت اور یہودی ملک قرار دینے اور قبول کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ دونوں ممالک کی عوام کے مفاد میں نہیں، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی

ترجمان نے مزید کہا کہ اسی مناسبت سے 16 مئی درحقیقت اسرائیل اور امریکہ کے مردہ باد کا دن ہے، کہ جب دنیا امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھتی ہے۔ ترجمان نے تمام عاشقانِ شہداء، مومین اور بیدار امت سے اپیل کی ہے کہ ’’یوم مردہ باد امریکہ‘‘ کی مناسبت سے ہونیوالی ریلیوں میں بھرپور شرکت کرکے اپنا ایمانی فریضہ ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button