پاکستانی شیعہ خبریں

اورنگی ٹاون ، فائرنگ کےدو مختلف واقعات میں 2شیعہ شہید

شیعہ نیوز(کراچی) کالعدم تحریک طالبان کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2شیعہ نوجوان عظیم حسین اور فیروزحسین شہید ،اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں نے سید عظیم حسین کو اورنگی ٹاون کے علاقے ساڑھے گیارہ میں گولیاں مار کے شہید کیا جب کے 45سالہ سید فیروز حسین کوسفید چوک پر گولیاں مار کے شہید کیا ۔دونوں شہیدوں کی جسد خاکی کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا  جہاں قانونی کاروئی کے بعد غسل وکفن کے لیے امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ منتقل کر دیا گیا ۔واضح رہے کے کراچی امریکی سعودی نواز کالعدم طالبان کے دہشتگردوں کی آماجگاہ بن گیا ہے اور تواتر کے ساتھ اہل تشیع افراد کی ٹارگیٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے جب کے قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کی پشت پناہی کے ساتھ ساتھ بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کر رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button