پاکستانی شیعہ خبریں
پشاور، سڑک کنارے نصب دھماکہ، 2 افراد ہلاک
شیعہ نیوز(ڈی آئی خان) ڈیرہ اسمعیل خان کے علاقے کولاچی میں سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کولاچی لونی روڈ پر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 2 مقامی تاجر ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر سوارعمران اور مجید نامی یہ افراد مذکورہ علاقے سے گزر رہے تھے کہ اُن کی موٹر سائیکل سڑک کنارے نصب دھماکہ مواد سے ٹکرا گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سیکیورٹی ایجنسیوں کو نشانہ بنانے کے لئے نصب کیا گیا تھا۔ دوسری جانب ایک دوسرے واقعے میں جنوبی وزیرستان ایجنسی کے قریب جنداللہ بازار کے علاقے میں ایک ایف سی اہلکار کو نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ فرنٹیئر کور کا سپاہی عنبر گل اپنے آبائی علاقےمیں چھٹیاں گزارنے آیا تھا کہ مرکزی جنداللہ بازار میں اسے گولی مار دی گئی۔