اسلامی تحریکیںمشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

فلسطینی مجاہدین کا تازہ حملہ، مزید دو اسرائیلی فوجی ہلاک

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فلسطینی راکٹ حملوں میں مزید دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطینی مجاہدین کی جانب سے اسرائیلی جارحیت اور بمباری کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فلسطینی راکٹ حملوں میں مزید دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

نجی خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی شہر اشکول کے علاقے پر فلسطینی مجاہدین کے تازہ حملوں میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے،جبکہ حالیہ جوابی حملوں میں کئی صیہونی شدید زخمی ہیں اور مزید ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں فلسطینی مجاہدین کی کاری ضرب،50 سے زائد اسرائیلی واصل جہنم

واضح رہے کہ اسرائیلی سرکاری نیوز چینل کے صحافی کے مطابقفلسطینی مجاہدین کے حملوں میں گزشتہ روز تک 97 اسرائیلی ہلاک اور 900 سے زائد زخمی ہوچکے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close