دنیاہفتہ کی اہم خبریں

کرونا وائرس سے 2لاکھ امریکیوں کے مرنے کاخدشہ ہے، ٹرمپ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا کے باعث ملک میں ایک سے دو لاکھ تک اموات کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کہا اگر اموات اس قدر بھی روک لی گئیں تو بڑی کامیابی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ڈپریشن اور اقتصادی کساد بازاری ہوگی جس سے خودکشیوں کا رجحان بڑھنے کا بھی اندیشہ ہے۔

ٹرمپ نے لاک ڈاون جلد کھولنے کے معاملے پر یوٹرن لیتے ہوئے تاریخ 12 اپریل سے بڑھا کر 30 اپریل کر دی اور خبردار کیا کہ 2 ہفتوں میں کورونا کی وبا حدوں کو چھو سکتی ہے۔

خیال رہے کہ امریکا میں 2489 اموات اور بیماروں کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جب کہ صرف ریاست نیو یارک میں ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کر چکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close