
امریکی و سعودی فنڈڈ دہشتگردوں کا حملہ، پاک فوج کے 2 جوان شہید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی و سعودی فنڈڈ دہشتگردوں نے پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کیلئے سیکیورٹی فورسز پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں خوشاب سے تعلق رکھنے والےلانس نائیک منظر عباس اور خضدار کے رہائشی سپاہی عبدالفتح شہید ہوگئے تاہم سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں مسلسل چوکنا اور تیار رہنے سے تمام خطرات سے نمٹا جاسکتا ہے
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ایسے دشمن عناصر کی کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں، دہشت گردوں کا مقصد بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بلوچستان کے علاقے کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کی اور شہید لانس نائیک منظر عباس اور سپاہی عبدالفتح کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہادر سپوتوں نے اپنی قیمتی جانیں وطن کے امن کے لیے قربان کیں، شہداء کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔