دنیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 نوجوان شہید

شیعہ نیوز: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور قابض فوج نے فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض افواج کی مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے کانی گام میں نام نہاد سرچ آپریشن کیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔
اس دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا اور عسکریت پسند قرار دینے کے بعد گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں دو بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔

علاوہ ازیں کٹھوعہ کے علاقے میں بیرک منہدم ہونے سے دو بھارتی فوجی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران فٹبال کے کھلاڑی عامر سراج کو بھی جعلی مقابلے میں شہید کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close