پاکستانی شیعہ خبریں
پشاور میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران 20 افراد زیر حراست
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پشاور کے باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اطراف میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو خطرات کے پیش نظر مشترکہ سرچ آپریشن کیاگیا۔ اس دوران خیبر ون اور خیبر ٹو کالونی کا سرچ کیاگیا۔ آپریشن کے دوران ایک افغان باشندے سمیت 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیاہے۔ جن کے قبضہ سے دو پستول بھی برآمد کئے گئے ۔ اور انہیں حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی۔