Uncategorized

20 کروڑ پاکستانی عوام کی خواہش ہے کہ پانامالیکس کو جلد ازجلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے، علامہ اقتدار نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن کی انتہا ہوچکی ہے۔ انسداد بدعنوانی کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ پانامالیکس اور میگا اسکینڈلز میں بے نقاب ہونے والے افراد قومی مجرم ہیں۔ کرپٹ افراد کا کڑا احتساب ہونا چاہئے، تاکہ ملک میں سے کرپشن کا خاتمہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ” گلوبل کرپشن بیرومیٹر” کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ کرپشن حکومتوں میں رہنے والی سیاسی جماعتوں میں ہے، جبکہ سیاستدان دوسرے، کاروباری طبقہ تیسرے اور پولیس چوتھے نمبر ہے۔ اتنے بڑے پیمانے پر حکومتی وزراء، چند سیاسی جماعتیں جو مسلسل کئی بار حکومتوں میں رہی ہیں، کے اندر ہونے والی کرپشن لمحہ فکریہ اور باعث تشویش ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ 20 کروڑ پاکستانی عوام کی خواہش ہے کہ پانامالیکس کو جلد ازجلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ وزیراعظم نواز شریف کے بچوں سمیت جن پاکستانیوں کے نام پانامالیکس میں آئے ہیں، ان کو احتسابی عمل سے گزرنا پڑے گا۔ ملک و قوم کی زندگی میں فرد نہیں بلکہ ادارے اہم ہوتے ہیں۔ جمہوریت کا حسن اسی میں ہے کہ عوامی رائے اور جذبات کا احترام کیا جانا چاہئے۔ پانامالیکس کے حوالے سے حکمران چھ ماہ سے لیت و لعل سے کام رہے ہیں۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button