Uncategorized

سی آئی اے عہدیدار لاہور میں امریکی قونصل جنرل تعینات، پنجاب میں بدامنی بڑھنے کا خدشہ

شیعہ نیوز (لاہور) امریکا نے لاہور میں تعینات قونصل جنرل نینا ماریہ فائٹ کو تبدیل کر دیا ہے، نینا ماریہ فائٹ نے آج لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے رسمی ملاقات کی۔ ملاقات میں نینا ماریہ فائٹ نے نئے تعینات ہونے والے امریکی قونصل جنرل زچرے ہارکین رائڈر کا بھی تعارف کرایا۔ اس  موقع پر نینا ماریہ فائٹ افسردہ دکھائی دے رہی تھیں جبکہ انہوں نے اپنے چہرے پر ڈپلومیٹک مسکراہٹ سجائے رکھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نینا ماریہ فائٹ لاہور میں امریکی اہداف کے حصول میں مطلوبہ کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں جس کی وجہ سے انہیں سبکدوش کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ سی آئی اے کے سینئر عہدیدار زچرے ہارکین رائڈر کو قونصل جنرل تعینات کیا گیا ہے۔ زچرے ہارکین نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات میں پاک امریکہ دوستی کے فروغ کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس موقع صوبائی وزرا بیگم ذکیہ شاہنواز، رانا مشہود خان اور وزیراعلیٰ کے خصوصی معاون عزم الحق اور چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سید مراتب علی شاہ بھی موجود تھے۔ مبصرین نے زچرے ہارکین رائڈر کی تعیناتی کو پنجاب میں بدامنی سے تعیبر کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ان کی تعیناتی سے صوبے میں امن وامان کی صورت حال خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button