پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

نواسہ رسول امام حسین ؑ کے قاتل یزید پلید کے وکیل ملاعبدالخالق بھٹی کے خلاف مقدمہ درج

مدعی مقدمہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملعون ملا عبدالخالق بھٹی نے اپنے ویڈیوز میں سادہ لوح اہل سنت عوام کو بنیادی عقائد اہل سنت کے برخلاف اہل بیت رسولؑ کے خلاف اکسانے کی کوشش کی ہے اور ان کی بدترین توہین کے ذریعے کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی وعقیدتی جذبات کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے

شیعہ نیوز : خاندان ِ بنو امیہ کے نمک خوار اور یزید کے رشتے دار گستاخِ اہل بیت ؑ ملا عبدالخالق بھٹی کے خلاف توہین ِ اسلام، توہین رسالت ؐ اور توہین اہل بیت اطہارؑ کے جرم میں مقدمہ درج کروادیا گیا۔ مقدمہ لاہور کے رہائشی ایک محب اہل بیتؑ اسد علی ولد محمد حسین کی مدعت میں تھانہ لٹن روڈ لاہور میں درج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلامیہ پارک لاہور کے رہائشی ایک ملعون ملا عبد الخالق بھٹی جس نے سر عام نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ اور ان کے آل واصحاب و انصار کے قاتل یزید ابن معاویہ بن ابی سفیان ملعون کے حق پر ہونے ، یزید لعین کوصحابہ کرام کے دفاعی قلعے کا دروازہ قرار دینے ، یزید کے دفاع کو ان اصحاب کا دفاع قرار دینے جنہوں نے امام حسینؑ کے مقابل یزید کی بیعت کی ، مولائے کائنات امام علیؑ کی خلافت کے انکار کرنے اور بارہ اماموں ؑ کے وجود کو جھوٹ قرار دینے جیسے بدترین گناہ اور گستاخیاں ویڈیو کی صورت میں ریکارڈ کیں اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں کہ خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: تری مینگل اسکول سانحے کے شہید اساتذہ کی برسی کے موقع پر قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاج

سوشل میڈیا پر اس ملعون عبدالخالق بھٹی کی توہین آمیز ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شیعہ سنی محبان اہل بیتؑ کی جانب سے اس لعنتی کی فوری گرفتاری اور قرار واقعی سزا کا مطالبہ مسلسل زور پکڑ رہا تھا اسی اثناء میں لاہور ہی کے رہائشی اسد علی ولد محمد حسین نامی ایک محب اہل بیتؑ جوان نے تھانہ لٹن روڈ میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروائی جس پر پولیس انتظامیہ نے توہین اسلام، توہین رسالت ؐ اور توہین اہل بیتؑ کے الزامات کے تحت تعزیرات پاکستان کی دفعات 295/A اور 298/A کے تحت ایف آئی آر درج کرلی ہے ۔

مدعی مقدمہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملعون ملا عبدالخالق بھٹی  نے اپنے ویڈیوز میں سادہ لوح اہل سنت عوام کو بنیادی عقائد اہل سنت کے برخلاف اہل بیت رسولؑ کے خلاف اکسانے کی کوشش کی ہے اور ان کی بدترین توہین کے ذریعے کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی وعقیدتی جذبات کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے ۔ لہذٰا قانون اس سنگین گناہ اور جرم کے ارتکاب کے نتیجے میں اس بدکار وبدبخت ملا عبدالخالق بھٹی کو قرار واقعی سزا دے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button