دنیا

غزہ کی صورت حال نے پوری دنیا کے لوگوں کا دل دکھایا ہے، چینی صدر شی جن پنگ

شیعہ نیوز: چین کے صدر شی جن پنگ نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے نے دنیا بھر کے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

شن ہوا نیوز ایجنسی کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ، جو کل (اتوار) دو روزہ دورے پر فرانس پہنچے ہیں، نے فرانسیسی میڈیا کے لیے اپنے خصوصی مقالے میں لکھا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملے نے دنیا بھر کے لوگوں کا دل دکھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی لیڈر ہسٹیریا کا شکار، الجزیرہ کا دفتر بند، سامان سیل کردیا

صدر شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ اس مسئلہ کا بنیادی حل ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام میں مضمر ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد نہ ہونے کو موجودہ صورت حال کی بنیادی وجہ قرار دیا۔

چین کے صدر نے مزید کہا کہ "2 ریاستی حل” کا منصوبہ تباہ ہو رہا ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن عمل اپنے راستے سے ہٹ گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button