دنیا

حزب اللہ لبنان کے پاس 2000 ڈرونز موجود ہیں

شیعہ نیوز:اسرائيل کے اخبار جروزالم نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے پاس 2000 ڈرونز موجود ہیں۔ اسرائیلی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے پاس موجود ڈرونز میں بعض کو حزب اللہ نے خود تیار کیا ہے جبکہ بعض ڈرونزایران کے ساختہ ہیں۔

اسرائيلی اخبار کے مطابق سن 2013 تک حزب اللہ کے پاس ایران کے ساختہ 200 ڈرونز تھے اور اب حزب اللہ لبنان نے ایران کے تعاون سے ڈرونز کی تعداد میں کافی اضافہ کیا ہے۔

اسرائیلی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ کے پاس مختلف قسم کے ڈرونز موجود ہیں جن میں شاہد، صامد اور مہاجر نامی ڈرونز بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق مستقبل میں اسرائيل کی طرف سے مسلط کردہ ممکنہ جنگ میں اسلامی مزاحمت کی طرف سے اسرائيل کو روزانہ 3000 میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا جائےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button