پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی:دہشت گردی کا سلسلہ جاری،سید انور شیرازی شہید

martyrکراچی کے علاقے سراج کالونی لیاری ٹاؤن میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوں کی فائرنگ سے شیعہ بزرگ سید انور شیرازی شہید ہو گئے ہیں۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز کراچی کے علاقے سراج کالونی لیاری ٹاؤن میں کالعدم دہشت گرد گروہوں کے ناصبی دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے 60سالہ شیعہ بزرگ سید انور شیرازی ولد سید محرم علی شیرازی کو شہید کر  دیاہے۔
عینی شاہدین کے مطابق کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی سلفی وہابی درندوںنے سید انور شیرازی کو اس وقت دہشت گردی کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے گھر کے لئے سراج کالونی سے جا رہے تھے ،شہید کے جسم اور سر میں پانچ گولیاں لگی ہیں جس کے نتیجہ میں ان کی شہادت واقع ہوئی ہے۔
شہید کی نماز جنازہ خوجہ مسجد کھارادر میں بعد نماز مغربین ادا کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ کراچی میں کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سمیت کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مضبوط نیٹ ورک پایا جاتا ہے ،اور یہ تمام دہشت گرد عناصر خیبر پختونخواہ اور پنجاب بھر سے کراچی میں پہنچ چکے ہیں اور شیعہ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ناصبی دہشت گرد گروہوں کالعدم سپاہ صحابہکالعدم ،لشکر جھنگوی اور کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گرد شہر بھر میں کئی بینک ڈکیتیوں سمیت مختلف جرائم کے مقدمات میں بھی مطلوب ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button