پاکستانی شیعہ خبریں

راولپنڈی:جلوس عزاء پر ناصبی دہشت گردوںکا حملہ،پولیس خاموش تماشائی

azadariراولپنڈی کے نواحی علاقے ڈھیری حسن آباد میں ناصبی دہشت گردوں اور کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگویکے دہشت گردوںنے حملہ کر دیاہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے ایک نواحی علاقے ڈھیری حسن آباد نزد لال کرتی میں عزادران امام حسین علیہ السلام کی جانب سے ایام عزاء کی مناسبت سے نکالے گئے جلوس ہائے عزاء پر جمعہ کے روز کالعدم دہشتگرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر  جھنگوی کے ناصبی درندوںنے جلوس پر شدید حملہ کر دیا اور عزادران امام حسین علیہ السلام کو پتھراؤ اور لاٹھیوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں درجنوں عزادران سید الشہداء امام حسین علیہ السلام شدید ذخمی ہو گئے ہیں تاہم ذخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ جہاں ایک طرف ناصبی دہشت گردوںنے جلوس ہائے عزاء پر حملہ کرتے ہوئے عزادران سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا وہاں دوسری جانب پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بن کر دہشت گردوں کی مد د میں بھی ملوث رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button