پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی:کربلائے معلی دھماکوں میں امریکی و اسرائیلی ملوث،ایم ڈبلیو ایم کی احتجاجی ریلی

احتجاجی ماتمی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ کربلائے معلی میں ہونےوالی دہشت گردانہ کاروائیوں میں براہ راست عالمی استعمار امریکااور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل ملوث ہیں جو کہ امت مسلمہ میں انتشار پیدا کر کے اپنے ناپاک عزائم کو عراق میں نافذ کرنا چاہتے ہیں ،مقررین کاکہنا تھا کہ چودہ سو سال قبل بھی یذید وقت سے نبرد آزماء ہوتے ہوئے حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے شجر دین مبین اسلام کی اپنے پاکیزہ لہو سے آبیاری فرمائی تھی اور آج چودہ سو سال گذر جانے کے بعد بھی عاشقان امام حسین علیہ السلام یذید وقت سے نبرد آزما ہیں اور شجر اسلام کی آبیاری کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دے رہے ہیں جس کا عملی نمونہ گذشتہ روز کربلائے معلی میں دھماکوں میں 50سے زائد عزاداروں کی شہادت اور سینکڑوں کے ذخمی ہونے سے سامنے آیا ہے ۔
اس موقع پر شرکائے احتجاجی ماتمی جلوس نے لبیک یا حسین علیہ السلام ،مردہ باد امریکا،اسرائیل نامنظور،شہادت سعادت اور ہے ہماری درس گاہ کربلا کربلا کے فلک شگاف نعرے بلند کئے جبکہ احتجاجی ماتمی جلوس کے اختتام پر امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔