پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی ؛تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے جامع مسجد امامیہ کے ٹرسٹی حسن محسن نقوی شہید

شیعت نیوز کے نمائندئے کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد جامع مسجد امامیہ کے قریب امریکی سعودی نوا زکالعدم تحریک طالبان سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے گلبہار کے رہائشی جامع مسجد امامیہ کے ٹرسٹی 55 سالہ بزرگ سید حسن محرین نقوی ولد محمد علی شہید ۔ امریکی سعودی نواز کالعدم تحریک طالبان لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے جامع مسجد امامیہ کے ٹرسٹی سید حسن محرین کے سر اور سینے پر گولیاں مار ی جس کے نتیجے میں شیعہ بزرگ حسن محرین موقع پر ہی شہید ہوگئے ،بزرگ حسن محرین کی میت کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ،جہاں قانون کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کی جائے کی ۔جس کے بعد شہید کی میت کو غسل کفن کے لیے امام بارگاہ منتقل کی جائے گئی ۔
واضح رہے کے عاشورہ محرم کے بعد سے شروع ہونے والے شیعہ ٹارگٹ گلنگ کا ایک بار سلسلہ شروع ہوگیا شہر کراچی میں عاشورہ کے بعد سے اب تک 2 شیعہ کو قتل کیا جاچکا ہے
شیعہ عمائدین کا ایک بار شروع ہونے والی ٹارگٹ گلنگ پر تشویش پائی جاتی ہے ،رہنماوں کا کہنا ہے ،قانون نافذ کرنے والے ادارے جب محرم الحرام کے عشرہ اول میں شیعہ نسل کشی روک سکتے ہیں تو اب کیوں نہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button