پاکستانی شیعہ خبریں

پارہ چنار:دہشت گردوں کا ایک اور حملہ

Parachinar-shiaپاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں اسلام دشمن عناصر اور دہشت گردوں نے ایک بارپھر دو بے گناہ شیعہ مسلمانوں کو شہید کردیا ۔پارہ چنار سے مجلس علماء اہل بیت کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے جن کا تعلق القاعدہ اور طالبان سے ہے کڑھان گرام روڈ پر بارودی  سرنگ کا دھماکہ کرکے ایک ٹریکٹر کو اڑا دیا جس پر سوار دو افراد شہید ہوگئے جبکہ تیسرا شخص شدید زخمی ہوگیا ۔ یہ افراد مقامی قبرستان سے فاتحہ خوانی کے بعد گھرکولوٹ رہے تھے ۔مجلس علماء اہل بیت پارہ چنار کے ترجمان علامہ محمد ابراہیم محمدی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام دشمن طاقتوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لئے قومی اتحاد ويگانگت کی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ ایک طرف سے پارہ چنار کا علاقہ گذشتہ کئی برسوں سے محاصرے میں ہے اور دوسری طرف دہشت گردوں کی بھی کاروائياں جاری ہيں بنا بریں ہم حکومت پاکستان سے ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پارہ چنار کا محاصرہ ختم کرانے کے لئے دہشت گردوں کے خلاف ضروری کاروائی کرے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button