حسن نصراللہ کی شہادت کےخلاف ایم ڈبلیوایم تحصیل پنو عاقل اور وحدت یوتھ کے زیر اہتمام پریس کلب پنو عاقل پر احتجاجی مظاہرہ
تمام غیور پاکستانی سید حسن نصر اللہ کے خاندان اور فلسطینیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے
شیعہ نیوز : قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تحریک ازادی فلسطین اور یہودی فسطائیت و بربریت کے خلاف برسر پیکار عزم و ہمت کی پیکر مسلمانوں کے حریت کی مینارہ حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری السید حسن نصر اللہ ان کی دختر سیدہ زینب اور ساتھیوں کی صہیونی حملوں میں بیروت میں شھادت کے عظیم سانحہ پر پاکستان میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور آج بروز سوموار کو اس صیہونی بربریت کے خلاف دنیا بھر کی طرح ضلع سکھر کی تحصیل پنو عاقل مین بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں تمام حامیان مظلومین فلسطین شرکت کی۔ شھید قبلہ اول سید حسن نصر اللہ کی مظلومانہ شہادت، اور اسرائیلی و امریکی جارحیت کے خلاف سکھر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان تحصیل پنو عاقل اور وحدت یوتھ کے زیر اہتمام پریس کلب پنو عاقل پر احتجاجی مظاہرہ کی قیادت ضلعی رہنما ذوالفقار پاچڑ، تعلقہ صدر سید بشیر شاھ، مولانا سید مختیار رضوی و دیگر نے کی۔
مظاہرین نے حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی شہادت اور امت مسلمہ کی مجرمانہ خاموشی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، مظاہرین سے قائدین نے اپنے خطاب مین کہا کہ تمام غیور پاکستانی سید حسن نصر اللہ کے خاندان اور فلسطینیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، سید حسن نصر اللہ کی شہادت سے فلسطین کی آزادی کی تحریک ختم نہیں ہوں گی بلکہ شہید کا عظیم کامیابیوں اور آزادی فلسطین کی تحریک مین شھادت کی بدولت اس تحریک مین اور جذبہ اور حوصلہ بڑھے گا۔شھید قدس شہادت کے جزبہ سے سرشار تھے۔شھید اور شھید کے خاندان کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: شہید حسن نصراللہ کی شہادت پر کراچی میں امریکی سفارت خانے پر ریلی، پولیس رینجرز کی بہیمانہ شیلنگ اور فائرنگ
آخر میں سید حسن نصر اللہ سمیت تمام شھداء راہ حق و مدافعان قبلہ اول کے بلندی درجات اور شھید کے خاندان اور تمام فلسطینیوں کی حوصلوں کی بلندی کے لئے بلندی درجات کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔ملک چھوٹے بڑے شہروں میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور سید حسن نصر اللہ کی شھادت پر بھرپور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔