پاکستانی شیعہ خبریں
رحلت پیغمبر اکرم (ص )،شہادت امام حسن (ع)،ملک بھر میں عزاداری کا سلسلہ جاری

یہ بات انتہائی قابل غور ہے کہ ملک بھر میں خصوصاً شمالی علاقہ جات میں سردی کی شدید لہر اور منفی ڈگریکے باوجود رات گئے تک جلو س ہائے عزاء برآمد ہوتے رہے جہاں عزادران پیغبر اکرم (ص)اور امام حسن علیہ السلام نے عزاداری برپا کی اور فرزند پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم حضرت حجت خدا امام زمان عج فرجہ کی خدمت میں پرسہ پیش کیا۔
کراچی میں بھی 28صفر کی مناسبت سے شب 28کو مرکزی جلوس عزاء بسلسلہ شہادت امام حسین علیہ السلام و رحلت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مناسبت سے نشتر پارک سے برآمد ہوا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ پر اختتام پذیر ہو گیا،موصولہ اطلاعات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں میں بھی جلوس ہائے عزاء رواں دواں ہیں اور لاکھوںکی تعداد میں عزادار بچے،جوزن،خواتین اور بزرگ شریک ہیں۔