پاکستانی شیعہ خبریں

رحلت پیغمبر اکرم (ص )،شہادت امام حسن (ع)،ملک بھر میں عزاداری کا سلسلہ جاری

 

28-29safar2ملک بھر میں 28صفر المظفر رحلت رسول ہاشمی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور نواسہ پیغمبر اکرم (ص)حضرت امام حسن علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر عزاداری کے اجتماعات جاری و ساری ہیں۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق 28صفر المظفر رحلت رسول ہاشمی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور نواسہ پیغمبر اکرم (ص)حضرت امام حسن علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے ملک  بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوںمیں مجالس عزاء اور جلو س ہائے عزاداری کا اہتمام کیا جا رہاہے جہاں پر عاشقان محمد و آل محمد علیہم السلام عقیدت کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے سینہ زنی و نوحہ خوانی انجام دے رہے ہیں ۔
یہ بات انتہائی قابل غور ہے کہ ملک بھر میں خصوصاً شمالی علاقہ جات میں سردی کی شدید لہر اور منفی ڈگریکے باوجود رات گئے تک جلو س ہائے عزاء برآمد ہوتے رہے جہاں عزادران پیغبر اکرم (ص)اور امام حسن علیہ السلام نے عزاداری برپا کی اور فرزند پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم حضرت حجت خدا امام زمان عج فرجہ کی خدمت میں پرسہ پیش کیا۔
کراچی میں بھی 28صفر کی مناسبت سے شب 28کو مرکزی جلوس عزاء بسلسلہ شہادت امام حسین علیہ السلام و رحلت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مناسبت سے نشتر پارک سے برآمد ہوا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ پر اختتام پذیر ہو گیا،موصولہ اطلاعات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں میں بھی جلوس ہائے عزاء رواں دواں ہیں اور لاکھوںکی تعداد میں عزادار بچے،جوزن،خواتین اور بزرگ شریک ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button