پاکستانی شیعہ خبریں

ریمنڈ ڈیوس مسٔلے پر امریکی دبا ٔو،مجلس وحدت کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے پاکستان بھر میں دو معصوم پاکستانی شہریوں کے بہیمانہ قتل میں ملوث بلیک واٹر کے ایجنٹ ریمنڈ ڈیوس کی مبینہ رہائی کے خلاف ہر جمعہ اور اتوار کے روز ملک گیر احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کر دیا۔ احتجاج کا فیصلہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت منعقدہ ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔ مرکزی کابینہ کے فیصلہ کی روشنی میں تمام بڑے شہروں  میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکن ریمنڈ ڈیوس کی مبینہ رہائی کے خلاف پرامن احتجاج کریں گے، یہ اہم فیصلہ امریکہ کی جانب سے پاکستان پر ڈالے جانے دباؤ اور حکومت پاکستان کی اس حوالے سے مبہم پالیسی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا موقف ہے کہ دو معصوم شہریوں کے امریکی قاتل کے خلاف آئین پاکستان کے تحت پاکستان کی عدالتوں میں ہی کاروائی ہونی چاہیے جبکہ بعض سرکاری شخصیات کی جانب سے اس ضمن میں جاری ہونے والے بیان ابہام پیدا کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button