پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی:بحرین میں آل سعود کے مظالم،پاکستان میں شیعہ سراپا احتجاج

rally_shiaبحرین میں جاری عوامی انقلابی تحریک کی حمایت اور بحرینی عوام پر آل سعود سلفہ افواج کے مظالم کے خلاف پاکستان کے شہر کراچی میں دسیوں ہزار عاشقان اہل بیت علیہم السلام نے احتجاجی ریلی ’’حمایت مسلمین‘‘کے نام سے نکالی۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں اتوار کے روز ایم اے جناح روڈ پر ہزاروں شیعیان حیدر کرار علیہ السلام نے بحرین میں سعودی جارح افواج کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے بحرینی عوام سے اظہار یکجہتی کا شاندار مظاہرہ کیا اور حمایت مسلمین ریلی نمائش چورنگی تا سی بریز سینٹر تک نکالی،ریلی کا اہتمام شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی نے کیا تھا،شرکائے ریلی نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر آل سعود ،آل یہود اور امریکا مردہ باد ،اسرائیل نامنظور،بحرین میں سعودی جارحیت بند کرو،بحرین سے سعودی فوجوں کو واپس بلاؤ،بحرین میں عوامی بیداری کی حمایت پر مبنی نعرے آویزاں تھے۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق لیبیا،یمن،بحرین اور دیگر ممالک میں چلنے والی انقلابی اور عوامی تحریکون کی حمایت اور اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ حمایت مسلمین ریلی سے جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی،شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنما علامہ مرزا یوسف حسین،شیعہ علماء کونسل کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ناظر عباس تقوی،مجلس وحدت مسلمین کراچیکے مولانا صادق رضا تقوی اور جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی سمیت دیگر نے خطاب کیا ،اس موقع پر علمائے کرام کی بڑی تعداد ریلی میں شریک تھی ۔
رہنماؤں نے شرکائے ریلیسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحرین میں خلیجی ممالک کی فوجوں کی موجودگی اور سعودی ناصبی افواج کی بحرینی عوام پر انسانیت سوز مظالم سے مسلمامہ کا دل تار تار ہو گیاہے ،اور انتہائی شرمکی بات ہے کہ آج عالمی ادارے اور انسانی حقوق کے علمبردار بحرین میں سعودی جارحٰت پر چپ سادھے ہوئے ہیں ،ان کاکہنا تھا کہ بحرین میں سعودی افواج کا کردار فلسطین میں اسرائیلی افواج کے کرادر کے مترادف ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا اور آل سعود کے خلاف احتجاج کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک سلفی وہابی افواج واپس نہیں ہو جاتیں ۔
شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ بحرین میں آزادی اور جمہوریت کی بحالی کی جد وجہد کرنے والے پر امن مظاہرین پر سعودی جارحیت اور بلا اشتعال فائرنگ سے درجنوں بے گناہ شیعہ شہیدہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں ذخمی ہیں جنہیں اسپتالوں میں بھی علاج معالجہ کے لئے نہین جانے دیا جا رہا،ان کاکہنا تھا کہ عرب ممالک کی افواج کو چاہئیے کہ مسلم امہ کے دشمن کیخلاف فوج کشی کریں اور اپنی بہادری کا لوہا منوائیں نہ کہ مسلمانوں کو اپنء ظلم و ستم کا نشانہ بنائیں،رہنماؤں کاکہنا تھا کہ امریکا ایک ایسا مکروہ کردار ہے کہ جس کا بد نما چہرہ لیبیا میں اپنے مفادات کی خاطر عیاں ہوا ہے اور اب بحرین میں بھی اپنے پانچویں بحری بیڑے کے تحفظ کے لئے سعودی وہابیوں سے مسلمانوں کا قتل عام کروا رہاہے،رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ او آئی سی،عرب لیگ،اور اقوام متحدہ بحرین میں سعودی وہابیوں کی جارحیت کا سختی سے نوٹس لیں اور خلیجی ممالک کی افواج کو فوری طور پر بحرین سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
رہنماؤں نے واضح کیا کہ پاکستان کے شیعہ اور سنی عوام بحرین،یمن اور لیبیاکے مسلمانوں کے ساتھ ہیں کہ جب تک انکے ممالک میں ان کی خواہشات کے مطابق عمل درآمد نہیں ہوتا ،ان کاکہنا تھا کہ اب دنیا بیدار ہو چکی ہے اور شہدائے انقلاب کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور وہ وقت بھی زیادہ دور نہیں کہ جب عالمی استعمار امریکا اور اسرائیل اپنی نابودی کا خود مشاہدہ کریں گے،ان کاکہنا تھا کہ عرب ممالک اور مشرو وسطیٰ میں امریکی مفادات کے تحفظ پر معمور صہیونی آلہ کار حکمران اب یکے بعد دیگرے گرنا شروع ہو گئے ہیں اور یہ سلسلہ اسلامی مشرق وسطٰی کے قیام پر ہی ختم ہو گا۔
اس موقع پر شرکائے ریلی نے امریکا،اسرائیل،آل سعود اور غاصب حکمرانوں کے خلاف زبر دست نعرے بازی کی جبکہ امریکی وصہیونی پرچم بھی نذر آتش کئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button