پاکستانی شیعہ خبریں

بحرین اور یمن کے عوام کی حمایت میں راولپنڈی میں ''اتحاد امت ریلی'' کا انعقاد

shiite_mwm_and_iso_rallyبحرین اور یمن میں آمریت کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے نہتے مسلمانوں کے قتل عام اور پاکستانی حکمرانوں کی ملی بھگت سے دو معصوم شہریوں کے قاتل ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام چائنہ چوک تا پریس کلب احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی راہنماﺅں علامہ حسنین گردیزی، علامہ سخاوت حسین قمی، علامہ احمد اقبال رضوی، برادر نثار فیضی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری، راولپندی اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل مسرور نقوی اور آئی ایس او کے مرکزی نائب صدر حسن احمد، راولپنڈی ڈویژن کے صدر تقی حیدر نے کی۔
ریلی میں مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور ملت جعفریہ کی دیگر تنظیموں کے اراکین و عہدیداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ بحرین میں نہتے مسلمانوں کے قتل عام کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے، ستم ظریفی یہ ہے کہ استکباری طاقتیں یمن اور بحرین میں آمریت کے خلاف اٹھنے والی آواز کو دبانے کے لیے مسلمانوں کو ہی آلہ کار بنا کر مسلمانوں کا خون بہا رہی ہیں، انہوں نے بحرین اور یمن میں سعودی فوج کشی کو بیرونی جارحیت کی بدتریں مثال قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قتل و غارت اور ظلم و بربریت کا یہ سلسلہ فی الفور بند کرایا جائے۔
ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری علامہ اصغر عسکری نے مشرق وسطیٰ میں سر اٹھانے والی اسلامی بیداری کی تحریکوں کو کچلنے کی مذموم کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بیداری کی اس لہر کو روکنے کے لیے عالم کفر و نفاق متحد ہو چکا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ امت مسلمہ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر اسلامی بیداری کی تحریکوں کو تقویت دے، انہوں نے اس امر پر حیرت کا اظہار کیا کہ جب تیونس میں آمریت کے خلاف تحریک چل رہی تھی تو کسی بھی مسلمان ملک نے اسے کچلنے کے لیے فورسز نہیں بھیجیں، لیبیا میں عوامی بیداری کی تحریک کے دوران بھی فورسز بھیجنے سے گریز کیا گیا لیکن جیسے ہی بحرین میں بیداری کی تحریک عروج پر پہنچی تو اسے کچلنے کے لیے سعودی فورسز پہنچ گئیں، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب عالم اسلام کا ایک معتبر نام ہے، اس کے اس مذموم طرز عمل سے اسلامی دنیا کو کوئی اچھا پیغام نہیں ملا، انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بحرین میں جارحانہ اقدامات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت پاکستان مظلوم بحرینی مسلمانوں کی کھل کر حمایت کرنے کا اعلان کرے، انہوں نے بحرین میں فورسز کے ہاتھوں ہونے والے معصوم بحرینی مسلمانوں کے قتل عام پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی اداروں کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مظلوم بحرینی مسلمانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سخاوت حسین قمی نے کہا کہ سعودی فورسز نے بحرین اور یمن میں نہتے مسلمانوں پر گولیاں برسا کر امریکہ نوازی کا ثبوت دیا، سعودیہ کے اس طرز عمل سے اس کا اصلی چہرہ سامنے آگیا اور امت مسلمہ پر خادم حرمین کی حقیقت کھل گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمران بھی امریکہ نوازی میں سعودی حکمرانوں سے پیچھے نہیں، خون بہا کے نام پر دو بےگناہ پاکستانیوں کے قاتل، امریکی ایجنٹ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے لیے جو ڈرامہ رچایا گیا اس کے مرکزی کردار پاکستانی اور سعودی حکمران ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کے مرکزی نائب صدر برادر حسن اور راولپنڈی ڈویژن کے صدر تقی حیدر نے کہا کہ استکباری قوتوں کو مسلمانوں کے مابین نفاق کا بیج بو کر اپنے مقاصد کے حصول میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، اس وقت پاکستان عملی طور پر امریکی کالونی کا نقشہ پیش کر رہا ہے، یہاں تمام فیصلے امریکہ اور اس کے حورایوں کی مرضی اور منشا کے مطابق ہوتے ہیں، سفاک قاتل ریمنڈ ڈیوس کی ڈرامائی انداز میں رہائی اس کا ثبوت ہے، انہوں نے پارا چنار سے پشاور جانے والی مسافر بس میں ہونے والے دھماکہ اور اس میں بارہ افراد کی شہادت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے امن معاہدہ کی خلاف ورزی قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ وحشت و بربریت کا سلسلہ فی لافور ختم کرایا جائے، ریلی کے اختتام پر امریکی پرچم نظر آتش کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button