پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی:قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف آئی ایس او طالبات کا احتجاج

iso_girls_protestمشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک میں چلنے والی اسلامی بیداری کی تحریکوں کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اقوام متحدہ اور عالمی برادری بحرین،یمن اور لیبیا میں غیر ملکی افواج کے ہاتھوں پُر امن مظاہرین کے قتل ِ عام کا نوٹس لے ۔امریکہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی میں امریکی انتظامیہ ملوث ہے، اس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔
آئی ایس او طالبات کے احتجاجی مظاہرے سے خانم مہ جبین ،خانم زہرہ نجفی اورخواہر عصمت کا خطاب
کراچی()مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک میں چلنے والی اسلامی بیداری کی تحریکوں کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اقوام متحدہ اور عالمی برادری بحرین،یمن اور لیبیا میں غیر ملکی افواج کے ہاتھوں پُر امن مظاہرین کے قتل ِ عام کا نوٹس لے ۔امریکہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی میں امریکی انتظامیہ ملوث ہے، اس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہئ طالبات کراچی ڈویژن کی صدر خواہر عصمت زیدی ،خانم مہ جبین نقوی اور خانم زہرہ نجفی نے کراچی پریس کلب کے باہر امریکہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی اورمشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک میں ریاستی دہشتگردی کے خلاف خواتین کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہامریکہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے سانحہ میں صرف امریکی پادری اور شیطانی ٹولہ نہیں بلکہ شیطان بزرگ امریکہ کی انتظامیہ ملوث ہے ۔انہوں نے کہا کہ بحرین ،یمن اور لیبیا میں غیر ملکی افواج کا امریکی ایماء پر پُر امن مظاہرین کا قتل عام شرمناک فعل ہے۔عالمی برادری اس کا نوٹس لے اور لیبیا ،بحرین اور یمن میں امریکی ایماء پر حکومت کی جانب سے پرامن مظاہرین کے قتل عام کو فی الفور بند کروائے اور ان کے مطالبات پر فی الفور عمل درآمد کروائے۔
ّئی ایس او طالبات کی ڈویژن صدر و دیگر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی قیادت میں بحرین میں داخل ہونے والی افواج فوری طور پربحرین سے نکل جائے اور وہاں کی عوا م کو آزاد انہ طور پر مستقبل کا فیصلہ کرنے دیا جائے ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اتحادی افواج کی جانب سے لیبیا پر کیا جانے والاعمل قابل مذمت ہے اور امریکہ اور اس کے اتحادی اپنی ان سازشوں کے ذریعے امّت مسلمہ میں پیدا ہونے والی بیداری کی تحریکوں کو ناکام بنانے کی سازشیں کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم مظلومین اور مستضعفین کی ہر اس آواز کی حمایت کتے ہیں کہ جو حق کیلئے بلند ہوتی ہے کیونکہ یہ ہی کربلا کا حقیقی درس ہے جو آج یہ قومیں دے رہی ہیں۔
مقررین کاکہنا تھا کہ 50سال سے مشرق وسطیٰ اور اسلامی ممالک میں بٹھائے گئے آمروں اور شاہوں کے اقتدار کے خاتمے کا وقت آن پہنچا ہے اور مریکہ اور برطانوی سامراج نے 50سال قبل جو اسرائیل کی ضفاظت کیلئے مشرق وسطیٰ کا نقشہ ترتیب دیا تھا اب وہ اسلامی مشرق وسطیٰ کے قیام کے سبب بربااد ہو چلا ہے دنیائے اسلامی میں پیدا ہونے والی اسلامی بیداری کی تحریکوں کے سبب آزادی،ئ فلسطین انتہائی قریب ہے اور دنیا جلد ہی اسرائیل کی نابودی بھی دیکھ لے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام عالم بحرین ،یمن اور لیبیا میں پُر امن مظاہرین کی نسل کشی کا نوٹس لیتے ہوئے وہاں پر جاری ریاستی دہشتگردی کو فی الفور بند کروائے۔
اس موقع پر مظاہرین نے مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر امریکہ و اسرائیل مخالف نعرے لکھے ہوئے تھے اور اسلامی بیداری کی حمایت میں اشعار درج تھے مظاہرین نے بعد ازاں امریکہ اور اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button