پاکستانی شیعہ خبریں

بحرینی عوام سے یکجہتی کے لئے آئی ایس او کی ریلی

iso_islamabadامامیہ اسٹوڈنٹس ارگنائزیشن  کے ارکان نے بڑی تعداد ميں اسلام آباد میں ایک ریلی نکال کر بحرینی عوام سے اپنی یکجہتی کا اعلان کیا ۔ریلی کے شرکاء نے بحرین کے نہتے عوام کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بحرینی وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد خلیفہ کے دورہ پاکستان کی مذمت کی ۔ ریلی کے شرکاء نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ بحرین کی حکومت کی حمایت کرنے کے بجائے بحرینی عوام کا دفاع کرے آئی ایس او کے ایک رہنما سید حسن کاظمی نے کہا کہ بحرین کے وزیر خارجہ نے اپنے ملک کے سیاسی بحران پر بات چیت کے لئے پاکستان کا دورہ کیا ہے تاکہ پاکستانی حکام کو بحرینی عوام کے انقلاب کو ناکام بنانے کے لئے اقدامات کرنے پر راضي کرسکی۔ ریلی کے شرکاء نے کئی گھنٹوں تک اسلام آباد کی سڑکوں کو بند رکھا اور دھمکی دی کہ اگر حکومت پاکستان نے بحرینی حکومت کی حمایت جاری رکھی تو وہ ملک گیر مظاہرے کریں گے کہا جاتا ہے کہ حکومت پاکستان نے اب تک بحرینی عوام کے قتل عام پر خاموشی اختیار کررکھی ہے پاکستان کے دفتر خارجہ نے بحرین کے حالات پر صرف اپنی تشویش کا اظہار کرنے پر ہی اکتفا کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button