پاکستانی شیعہ خبریں

پاراچنار کے شہریوں کی حکومت کو تین دن کی مہلت

Parachinar-shiaپاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی کے صدر مقام پاراچنار کے شھریوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس علاقے میں طالبان کو کنٹرول نہ کیا گیا توکسی بھی غیر ذمہ درانہ اقدام کی ذمہ دارخود حکومت ہوگی۔اطلاعات کے مطابق آج کے اس مظاہرے میں ہزاروں شہریوں نے طالبان کے خلاف پر نعرے لگائے اور سرکاری فورسز کی موجودگی میں دسیوں افراد کے اغوا اور قتل کے اقدام کی مذمت کی۔جلوس کے شرکا نے حکومت کو تین دن کی مہلت دی ہے کہ اغوا شدہ افراد کو اگر تین دن میں رہا نہ کیا گیا تو وہ از خود اقدام کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ پارا چنار کے شھریوں کے خلاف طالبانی فکر کا ماضی سنہ 80 کے عشرے سے جڑا ہوا ہے کہ جب صدر وقت پاکستان جنرل ضیاالحق کے حمایت یافتہ افغان جہادی لیڈر حکمتیار کے پچاس ہزار جنگجوؤں نے اس شہر کو اپنے راکٹوں اور مارٹر گولوں کا نشانہ بنایا تھا اس وقت سے اب تک پاراچنار کے پرامن شہریوں کو نام نہاد جہادیوں اور ان کے مقامی حمایتیوں کی جانب سے متعدد بار حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا اور اب عرصہ چار سال سے یہ شہر مکمل طور سے طالبان کے محاصرے میں ہے۔ مقام حیرت ہے کہ اس غیر انسانی اقدام پر حکومت تو خاموش ہے ہی، پاکستان کے آزاد میڈیا اور جرائد نے میں بھی مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ارباب اقتدار اور صاحبان ذرائع ابلاغ اپنے مفادات اور بعض نادیدہ قوتوں کی ڈکٹیٹ شدہ پالیسیوں کے تحت عمل کرتے ہیں لیکن انسانی حقوق کا دم بھرنے والوں نے کیوں چب سادھ رکھی، یہ بات سمجھ سے باہر ہے ۔بہرحال آج کے مظاہرے اور حکومت کو دی جانے والی مہلت کوپارا چنار کے شہریوں کا سنجیدہ اقدام سمجھا جائے تواگلے تین دنوں میں کیا ہونے والا ہے، اس پر تبصرہ قبل از وقت ہوگا لیکن ارباب اقتدار اور پاراچنار کے عمائدین کو سوجھ بوجھ کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button