پاکستانی شیعہ خبریں

عالم اسلام میں اٹھنے والی انقلابی تحریکوں کے حوالے سے مرکزی صدر کا پیغام

rehman_shaوعدہ حق تکمیل آخری کی طرف منظم انداز میں رواں دواں ہے اسلام و اہل اسلام اپنی کھوئی ہوئی عزت کو واپس لوٹا نے کے لئے میدان عمل میں وارد ہو چکے ہیں دشمن اپنی رسوائی کو سرعام دیکھ کر حیران و پریشان ہے بڑی تیزی کے ساتھ پے درپے شکست خودہ ہو رہا ہے ۔کل کا دن ہے ایران سے بوری بستر سمیٹ کر بھاگ نکلا پھر لبنان میں ذلت آمیز شکست، حماس کی مزاحمت کا سامنا، مصر سے رخصتی کا خوف ، یمن ، تیونس ، لیبیا اور بحرین سے بھی انشاء اللہ العزیز اپنی ذلت کے توک کو گلے میں ڈال کے نکلے گا۔ امریکہ بڑی کوشش کررہا ہے کہ بحرین کی اسلامی انقلابی تحریک کو خاص فرقے کا رنگ دیکر مسلمانوں کو آپس میں دست و گریباں کرنے اور کسی طرح اپنے وجود کو باقی رکھ سکے ۔ماسوائے سعودی کے تمام مسلمان استعمار کی اس سازش سے آگاہ ہیں۔ اسلام و قرآن کے بتائے ہوئے راستہ کے بجائے ،رضائے الہی حاصل کرنے کے بجائے، رضائے امریکہ کو حاصل کرنے میں حکمراں دن رات کوشاں ہیں یہی صورتحال پاکستان کے نااہل حکمرانوں کی ہے اپنے آقا کو راضی کرنے میں کوئی قصر نہیں چھوڑتے ہیں بلکہ بحرین کے اسلامی انقلاب کو روکنے کے لئے اور امریکہ کا سر بلند کرنے کے لئے پاکستان سے لوگ بھیجے جارہے ہیں۔ اس اسلامی تحریک کو فرقے کا رنگ دیا جارہا ہے جبکہ یہ روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ایران کا انقلاب بھی اسلامی انقلاب تھا اور رہے گا، مصرکا بھی اس طرح ہے اور بحرین کا بھی انقلاب اسلامی انقلاب ہے۔ صرف اور صرف اس کے ذریعے مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی سازش اور امریکی وجود کااستعمال ہورہا ہے۔تمام مسلمانانِ جہان کو ملکر بحرین کے مظلوم بیدارا ورانقلابی عوام کی حمایت میں یک زباں ہو کر آواز بلند کرنی چاہے انشاء اللہ عنقریب مشرق وسطیٰ سے شیطان بزرگ اپنی سازشوں سمیت میدان سے فرار ہوتا نظر آئے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button