پاکستانی شیعہ خبریں

حکومت دہشت گردوں کے خلاف کاروایی کرے۔مجلس وحدت

:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں نے گذشتہ دس روز میں مولانا موج علی سمیت شیعہ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں سخی دربار میں ہونے والے بم دھماکے میں امریکی و صہیونی ایجنٹ ملوث ہیں ۔حکومت کراچی میں ہونے والی دہشتگردانہ کاروائیوں کا نوٹس لے، گذشتہ دس روز میں مولانا موج علی سمیت شیعہ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ڈیرہ غازی خان میں سخی دربار میں ہونے والے بم دھماکے میں امریکی وصہیونی ایجنٹ ملوث ہیں، شہداء کے ورثاء سے دلی ہمدردی و اظہار یکجہتی کرتے ہیں، حکومت دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مولانا حسن ظفر نقوی، مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکرٹری جنرل محمد مہدی اور مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکریٹری امور جوانان مولانا صادق رضا تقوی نے مشترکہ بیان میں کراچی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ میں شیعہ نوجوانوں کی شہادتوں اور ڈیرہ غازی خان میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجہ میں معصوم اور بے گناہ افراد کی شہادتوں پر دہشت گردوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں دہشتگرد آزادانہ معصوم اور نہتّے لوگوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنا رہے ہیں اور حکومت بے حس ہے،ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں گذشتہ دس روز کے دوران ٹارگٹ کلنگ میں مولانا موج علی سمیت شیعہ صحافی اور دیگر عمائدین کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے، انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں سخی دربار میں زائرین پر خودکش حملہ کرنے والے در اصل امریکی و صہیونی ایجنٹ ہیں،  ملک بھر میں معصوم اور نہتّے عوام کو دہشتگردی کا نشانہ بنا کر مملکت پاکستان کو عدم استحکام کا نشانہ بنا رہے ہیں اور ملک کو کمزور کر رہے ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت کراچی میں جاری ملّت جعفریہ اور بریلوی مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے اور بے گناہ اور معصوم شہریوں کو دہشتگردوں کے چنگل سے آزاد کروائے۔ رہنماؤں نے ڈیرہ غازی خان میں سخی دربار میں خود کش حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشتگردی میں ملوث ملک دشمن و قوم دشمن عناصر کو منظر عام پر لایا جائے اور گرفتار کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button