پاکستانی شیعہ خبریں
عظمت قرآن و دفاع بحرین ریلی

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس و حدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا محمد امین شہیدی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفوربحرین نیشنل گارڈز کی پاکستان سے ہونے والی بھرتی کے عمل کو رکوائے انھوں نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے مطالبہ کیا کہ افواج پاکستان کے ادارے فوجی فاؤنڈیشن کی جانب سے کی جانے والی بحرینی گارڈز کی بھر تی سے پاکستان کے عوام میں سخت تحفظات پائے جاتے ہیں لہذا حکومت پاکستان اورافواج پاکستان لوگوں کے تحفظات کو دیکھتے ہوئے اس غیر قانونی عمل کو روکے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج خلیجی ممالک کی افواج امریکی ایماء پر بحرین میں قائم امریکی پٹھو حکومت اور امریکہ کے پانچویں بحری بیڑے کو بچانے کیلئے بحرینی عوام کا قتل عام کر رہی ہیں تو دوسری جانب مغرب ،اسلامی بیداری کی تحریکوں کوناکام بنانے پر تلا ہوا ہے۔انھوں نے امریکہ اوریورپ میں قرآن مجید کی بے حرمتی اور انکو جلانے کی شدید مذمت کی ۔
شیعہ علماء کونسل سندھ کے رہنماء مولانا ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان بحرین میں جاری عوامی انقلاب کی حمائت کرے اور سفارتی سطح پر بے گناہ یمنی ،بحرینی اور لیبیاء میں مظاہرین کے کیئے جانے والے قتل عام کی مذمت کرے۔ان کا کہنا تھا کے بحرین نیشنل گارڈز کیلئے پاکستان سے افراد کی بھرتی قابل مذمت اور اس کے حوالے سے ملت جعفریہ اورپاکستانی قوم شدید تحفظات کا شکار ہے لہذا اس بھرتی کے عمل کوفوری طور پر روکا جائے اور امریکی نواز بحرینی حکومت کو تحفط فراہم نہ کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور مغربی ممالک کی جانب سے مسلسل پیغمبرختمی مرتبت حضرت محمد مصطفیٰ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن مجید کی بے حرمتی ناقابل بر داشت ہے ۔اقوام متحدہ ،او آئی سی،اور مسلم ممالک مسلسل بے حرمتی کے گستاخانہ عمل کو روکنے کیلئے پالیسی مرتب کرے۔
ہیتّ آئمہ مساجد و علماء امامیہ کے سر براہ مولانا شیخ حسن صلاالدین کا کہنا تھا کہ عرب ممالک میں آنے والے انقلاب سے مغرب کی جڑیں کمزور ہو رہی ہیں اور سامراجی طاقتیں عالم اسلام میں پیدا ہونے والی بیداری کی تحریکوں سے خوف زدہ ہوکر اسکو کچلنے کے لےے میدان میں آگئیں ہیں انکا کہنا تھا کہ ایک جانب تو مغرب شان رسالت او ر توہیں قرآن مجید کی سازشوں میں مصروف ہے تو دوسر ی جانب مسلم دنیا پر بیٹھائے اپنے کٹ پتلی حکمرانوں کو بچانے کے لےے بے گناہ افراد کا قتل عام کروارہا ہے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آئی اےس او کراچی ڈویژن کے صدر محمد رضوی کا کہنا تھا کہ بحرین کی اسلامی تحریک کو کچلنے کی سازش میں امریکا اسرائیل اور خطے کی ریاستیں شامل ہیں تاکہ بحرین میں موجود امریکی بحری بیٹر ے کو تحفظ فراہم کیا جاسکے انکا کہنا تھا کہ بحرین کے مسلمانوں پر فوجی یلغار کرنے والے مملک فلسطینی مسلمانوں کی امداد کے لےے اپنی افواج کیوں نہیں بھجتے انکا کہنا تھا کہ خطے بھٹرتی ہوئی اسلامی بیداری سے اسرائیل کا ناپاک وجود جلد ہی اپنے اختتام پرپہچے گا۔
جمیعت علماء پاکستان کے رہنماء مولانا قاضی احمد نورانی نے کہا کے قر آن مجید کی بے حرمتی اور نبی کریم ؐکی شان میں گستاخی کر نے والے پادری کو نشان عبرت بنا دینا چاہیے ہماری بد قسمتی ہے کہ استعمار نے مسلمانوں کو ہمیشہ آپس میں الجھا کے رکھا اور آج بحرین میں پر امن مظاہرین پر حکومتی خلیجی افواج کے حملوں نے استعمار کی غلام حکومتوں کاچہرہ عیاں کردیا ہے ۔افواج پاکستان اس گھنا ؤنے کھیل میں اپنا اسلامی تشخص بر قرار رکھے اور بحرینی کے خلاف استعماری سازشوں کا ح
صہ نا بنے۔ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے بحرین کی شیطانی حکومت کی معاونت کی مذمت کرتے ہیںجسکے سبب بے گناہ مظاہرین کا قتل عام جاری ہے
صہ نا بنے۔ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے بحرین کی شیطانی حکومت کی معاونت کی مذمت کرتے ہیںجسکے سبب بے گناہ مظاہرین کا قتل عام جاری ہے
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا باقر زیدی کا کہنا تھا کہ سا مراجی طاقتیں اپنے عزائم کے لےے مسلمانوں میں گروہی اختلافات کو ایجاد کرنا چاہتی ہیں اور اسلامی بیداری کی تحریکیں جو دراصل امریکا اور اسرائیل کے خلاف مسلم امہ کی آواز ہے کو شیعہ و سنی میں تقسیم کرکے اس اسلامی بیداری کو فرقہ واریت کی نظر کرنے کی سازشیں کررہی ہیں انہوں نے مسلم امہ اور مسلمانا ں
پاکستان سے اپیل کی کہ وہ امریکا و اسرائیل کی سازشوں سے ہوشیار رہیںاور سامراج کے ایجینٹوں کی مسلمانوں کو باہمی دست و گریباں کرنے کی سازشوں کو اپنے اتحاد سے ناکام بنادیں۔









