پاکستانی شیعہ خبریں
پشاور پاراچنار راستے کی بندش اور جاری ظلم و ستم کیخلاف یوتھ آف پاراچنار کا قومی اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیم

پیپلزپارٹی کی سابق سیکرٹری اطلاعات نے شہداء کی تصاویر دیکھ کر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اب اندازہ ہو رہا ہے کہ پاراچنار میں کیا ظلم و ستم ہو رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ادویات کی کمی اور خوراک کا نہ پہنچنا ایک المیہ ہے، انہوں نے طلباء سے وعدہ کیا کہ وہ اس ایشو کو وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ڈسکس کریں گی اور جلد ہی اس کا کوئی حل نکالا جائے گا۔ فوزیہ وہاب نے کہا کہ طالبان اصل میں ظالمان ہیں جو انسانیت کے منہ پر سیاہ دھبہ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان ان طالبان اور دہشتگروں کی وجہ سے ہو رہا ہے، ملک کی اقتصادی صورت حال کی ابتری کی ایک وجہ ملک میں امن وامان کا نہ ہونا ہے۔ فوزیہ وہاب نے پاراچنار کے شجاع نوجوانوں کی بہادری اور ثابت قدمی پر انہیں سلام پیش کیا اور کہا کہ انشاءاللہ یہ روڈ دہشتگردوں سے آزاد کرا لیا جائے گا۔ ایم این اے ساجد طوری نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے اس مسئلے کو اٹھاتے آئے ہیں اور آئندہ بھی اس کو اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے رحمان ملک کے سے مطالبہ کیا ہے کہ ان لوگوں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹے جائے جنہوں نے معاہدے کی خلاف ورزی کی اور 45 معصوم افراد کو مغوی بنایا۔