پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جامعہ الکوثر میں ورلڈ فیڈریشن کے وفد کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جامعہ الکوثر اسلام آباد میں ورلڈ فیڈریشن کے وفد کے دورے کے موقع پر المصطفیٰ آڈیٹوریم میں علمائے کرام اور شہر کے معززین کے ساتھ ایک پروقار تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز جامعہ کے فاضل قاری غلام رسول نے تلاوت کلام پاک سے کیا، جس کے بعد طلاب جامعہ نے تواشیح پیش کی جسے بے حد سراہا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں لاپرواہی انسانی المیے کو جنم دے سکتی ہے، اسد نقوی

اس موقع جامعہ میں انجام پانے والی مختلف علمی و ہم نصابی سرگرمیوں پر مبنی ایک تعارفی ڈاکومنٹری پیش کی گئی جبکہ علامہ شیخ انور علی نجفی نے مختصر خطاب بھی کیا۔ علامہ شیخ محسن علی نجفی نے مہمان وفد کو ایک یادگار شیلڈ اور کتب کا تحفہ بھی پیش کیا جبکہ ورلڈ فیڈریشن کی جانب سے بھی شیخ الجامعہ کی خدمت میں یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button