پاکستانی شیعہ خبریں

دنیا بہت جلد نیا اسلامی مشرق وسطیٰ دیکھے گی، امریکہ اور اسکے حواری ذلیل و خوار ہوکر نکلیں گے۔

mwm_2حکومت پاکستان پارہ چنار کا چار سالہ محاصرہ فی الفور ختم کرائے۔ سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن جناب محمد مہدی و علامہ نقی ہاشمی صاحب
مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کا جنرل ورکر اجلاس ڈسٹرکٹ سیکریٹریٹ ـ”المصطفیٰ ہاؤس” جعفر طیار سوسائٹی ملیر میں ڈویژنل سیکریٹری جنرل جناب محمد مہدی کے زیر صدارت منعقد ہوا۔  اجلاس میں کثرت رائے سے جناب سجاد اکبر زیدی کو سیکریٹری جنرل اور احسن عباس رضوی کو ڈپٹی سیکریٹری جنرل منتخب کیے گئے۔ بعد ازاں ضلعی سیکریٹری جنرل نے ضلعی کابینہ کے اراکین کا اعلان کیا اور ڈویژنل سیکریٹری جنرل نے نے اراکین سے حلف لیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ بعثت پنجاب سے آئے ہوئے عالم دین علامہ نقی ہاشمی صاحب نے کہا کہ مشرق وسطیٰ سمیت خطے میں عوامی بیداری کے نتیجے میں اٹھنے والی تحریکیں اسلامی ہیں اور عالمی استعمار امریکہ اور اسکے حواری اسکو ہائی جیک کر کے اپنے ناپاک مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میںان ممالک میں مظلوم عوام پر مسلط ڈکٹیٹروں اور ظالم بادشاہی و شہنشاہی نظام کو استعمال کر رہا ہے اور ان حقیقی اسلامی بیداری کی تحریکوں کو بدنام و ناکام کرنے کی کوشش کر رہا ہے، مگر انشاء اللہ عوام کی بیداری کے باعث ماضی کی طرح عالمی استعمار امریکہ اور اسکے حواریوںاپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہونگے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن جناب محمد مہدی نے کہا کہ پاکستان کی باشعور عوام خطے میں اٹھنے والی آزادی پسند مسلمانوں کی تحریکوں کی بھر پور حمایت کرتی ہے اور ہم ان اسلامی عوامی تحریکوں کی ہر قسم کو مدد و نصرت کا اعلان کرتے ہیں۔ آخر میں انہوں نے گزشتہ روز طالبان کے ہاتھوں اغواء کیے گئے ٣٤ افراد میں سے آٹھ افراد کو زندہ جلا کر شہید کرنے کی بھرپور مذمت کی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ گزشتہ چار سالوں سے پارہ چنار کرم ایجنسی میں درندہ صفت طالبان کے ہاتھوں محصور شیعہ و سنی عوام کا محاصرہ فی الفور ختم کرایا جائے اور طالبان کے ہاتھوں اغواء کیے گئے معصوم بچوں اور خواتین سمیت بے گناہ شہریوں کو بازیاب کیا جائے۔جبکہ اس موقع پر ڈویژن کابینہ کے اراکین فاضل عباس، مبشیر ، ۤۤآصف رضوی، میثم عباس بھی موجود تھے
۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button