پاکستانی شیعہ خبریں

کرم ایجنسی(نمائندہ خصوصی)۔دنیا بھر میں ایک طرف یوم مذدور منایا جارہا ہے

shiitenews_labour_dayتو دوسری طرف چار سالوں سے محصور پاکستانی غزہ پاراچنار کے سینکڑوں مذور گذشتہ چار سالوں سے بے روزگار فا قوں کا شکار ہے،لیکن ا فسوس صد افسوس کہ بے حس حکومت ،سول سوسائٹی اور بین القوامی انسانی حقوق کے ادارے خاموش تماشائی۔ ان خیالات کا اظہار کرم ایجنسی پاراچنار کی مذدور یونینوں کے عہدیداروں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا  کہ گذشتہ چار سالوں سے طالبان دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں نے پاراچنار پر غیر انسانی محا صرہ مسلط کر رکھا ہے۔ اشیائے خوردونوش اور ادوایات کی قلت کے ساتھ ساتھ تعمیراتی میٹرئیل جیسے سیمنٹ ،اینٹ اور سریا کی ترسیل منقطع ہیں،جس کی وجہ سے گذ شتہ چار سوالوں سے تعمیراتی کام نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں مذوروں کے گھروں کے چولھے ٹنڈ ھے پڑ گئییہیں، لیکن بے حس حکومت ،سول سوسائٹی اور بین القوامی انسانی حقوق کے ادارے کے کانوں پر جوں تک نہیی رینگی جو یوم مذدو منانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button