پاکستانی شیعہ خبریں

حکومت فی الفور بحرین میں کرائے کے قاتل بھیجنے کا سلسلہ بند کرے، سید رحمان شاہ

shiitenews_rehmanshah_sehwan۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابقآئی ایس او سندھ کے تحت سیہون شریف میں بیداری امت مسلمہ کنونشن منعقد کیا گیا، کنونشن سے علامہ شبیر بخاری، علامہ ہاشم موسوی، سید رحمان شاہ و دیگر کا خطاب، اس موقع پر مقررین نے کہا کہ سعودی افواج کی جانب سے بحرین میں مساجد منہدم کرنا اور قرآن جلانا ناقابل برداشت اقدام ہے
سیہون ۔شیعت نیوز حکومت فی الفور بحرین میں کرائے کے قاتل بھیجنے کا سلسلہ بند کرے، عرب ممالک میں آنے والے انقلابات سے مغرب کی جڑیں کمزور ہو گئی ہیں، سعودی افواج کی جانب سے بحرین میں مساجد منہدم کرنا اور قرآن جلانا ناقابل برداشت اقدام ہے، استعمار نے ہمیشہ مسلمانوں کو آپس میں الجھا کر رکھا ہے، ان خیالات کا اظہار مقررین نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان صوبہ سندھ کے تحت سیہون شریف میں منعقدہ بیداری امت مسلمہ کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مقررین میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید رحمان شاہ، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ شبیر بخاری، علامہ ہاشم موسوی، ناصر عباس شیرازی، مولانا احمد اقبال رضوی و دیگر نے خطاب کیا۔ سندھ بھر سے آئے ہوئے اس نمائندہ اجتماع میں شرکاء نے سخت گرمی کے باوجود بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں امریکہ بھگاؤ ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس سے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری تحسیر کاظم نے خطاب کیا۔
قبل ازیں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سید رحمان شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان بحرین میں جاری عوامی انقلاب کی حمایت کرے اور فوجی فاؤنڈیشن کی جانب سے بحرین نیشنل گارڈز کے نام پر بحرین کے عوام کو کچلنے کے لئے کرائے کے قاتل بھیجنا بند کرے، انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمران امریکی ایماء پر ملک کے تعلیمی نظام کو درہم برہم کر رہے ہیں، انہیں یاد رکھنا چاہیئے کہ طلباء اس قوم و ملت کے معمار ہیں، ملک کے تعلیمی نظام کے خلاف کوئی سازش قبول نہیں کی جائیگی، انہوں نے مزید کہا کہ وقت آ گیا کہ پاکستان کی تمام ملی جماعتیں پاراچنار کے مظلوم مسلمانوں کی دادرسی کے لئے اپنا لائحہ عمل طے کریں، علامہ شبیر بخاری نے کہا کہ سعودی افواج کی جانب سے بحرین میں مساجد منہدم کرنا اور قرآن جلانا ناقابل برداشت اقدام ہے، انہوں نے کہا قرآن کی عظمت کی خاطر پاکستان کا ہر شہری اپنی جان تک دینے کو تیار ہے، امریکہ اور سعودیہ دونوں ہی اس اسرائیل کے تحفظ کے لئے عالمی سطح پر شیعہ سنی افتراق پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، لیکن مصر، تیونس، لیبیا، شام اور پاکستان کے عوام اس سازش سے باخبر ہیں اور ان سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
امریکہ بھگاؤ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تحسیر کاظم نے کہا کہ عالم اسلام امریکہ غلامی کے پروردہ حکمرانوں کے خلاف علم بغاوت بلند کر رہا ہے، مصر کے عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اسرائیل کا خاتمہ چاہتے ہیں، بحرین میں شیعہ سنی اتحاد امریکی و سعودی غلاموں کے منہ پر ایک طمانچہ ہے، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ جب علامہ عارف حسینی کے پیروکار سرزمین پاکستان میں امریکہ کی مداخلت ختم کرکے استعمار کو اس کی سازشوں کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button