پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی:ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ،شیعہ نوجوان قمر عباس شہید

shiite_shaheedکراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤں میں کالعدم دہشت گردگروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے درندہ صفت دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے بدھ کی شب شیعہ نوجوان قمر عباس کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق 39سالہ شیعہ قمر عباس ولد قلب حسین کو بدھ کی شب اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ ناصؓی وہابی دہشت گردوں نے قمر عباس کو اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ کام سے فراغت کے بعد اپنی رہائش گا ایرانی کیمپ اورنگی ٹاؤن جا رہے تھے،ناصبی وہابی دہشت گردوں نے ان کے سر میں ایک گولی فائر کی جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے ،انہوںنے اپنے سوگواران میں چار بچے اور ایک بیوہ کو چھوڑا ہے۔
واضح رہے کہ شہید قمر عباس مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن اورنگی ٹاؤن ایرانی کیمپ یونٹ کے ایک فعال کارکن کے بڑے بھائی تھے اور ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کرتے تھے۔
شہید کی نماز جنازہ امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کے جسد خاکی کو ایرانی کیمپ اورنگی ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا۔
دورسی جانب شیعہ نوجوان قمر عباس کی شہادت پر کالعدم دہشتگرد گروہوں کی مذمت میں شیعہ علماء کونسل پاکستان،جعفریہ الائنس پاکستان،مجلس وحدت مسلمین پاکستان،اور دیگر شیعہ ملی جماعتوں نے کراچی میں شیعہ افراد کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں شیعیان حیدر کرار کی نسل کشی کرنے والے کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی جائے ،کہ جنہوںنے نہ صرف ملت جعفریہ کے افراد کا قتل عام کر رکھاہے بلکہ سنی مسلمانوں کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button