پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی:ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو شیعہ (سگے بھائی)شہید

shiitenews_shaheed_janazaکراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ناصبی وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو شیعہ (سگے بھائی)شہید ہو گئے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کی صبح کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں کالعدم دہشت گردگروہوں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو شیعہ بھائی الطاف حسین اور نذیر حسین شہید ہو گئے ۔
علاقہ مکینوںنے شیعت نیوز کے نمائندے کو بتایا ہے کہ شہید ہونے والے دو بھائیوں میں الطاف حسین نیاز حسین  وکیل تھے جو کہ  سندھ ہائی کورٹ اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔
دہشت گردی کا کاروائی کا نشانہ بننے والے دونوں بھائیوں کو حادثہ کے بعد فوری طور پر مقامی اسپتال پہنچایا گیا تاہم دونوں بھائیوں کی شہادت واقع ہو چکی تھی،شہداء کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرین
خراسان روڈ پر ادا کر دی گئی جس کے بعد لبیک یا حسین علیہ السلام کے فلک شگاف نعروں میں مقامی قبرستان میں تدفین کی گئی۔
شہید الطاف حسین نےاپنے سوگواران میں تین بچے اور ایک بیوہ جبکہ شہید نیاز حسین نے ایک دو ماہ کی بچی اور بیوہ کو چھوڑا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ کئی روز سے کراچی شہر میں ملت جعفریہ کے نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے جس میں کالعمد دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی سمیت القاعدہ اور
طالبان دہشت گرد ناصبی  اور وہابی درندے ملوث ہیں ،تاہم حکومت ان دہشت گردوں کے خلاف کوئی کاروائی کرنے سے قاصر ہے اور کراچی ان دہشت گردوں کے لئے ایک جنت کی مانند بنا ہوا ہے۔
جبکہ شیعہ علماء کونسل جعفریہ الائنس اور مجلس وحدت مسلمین کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button