پاکستانی شیعہ خبریں

حقوق مانگنے سے نہیں ملتے بلکہ آگے بڑھ کر چھیننے پڑتے ہیں .علامہ ناصر عباس جعفری

shiitenews_raja_nasir_abbasحقوق مانگنے سے نہیں ملتے بلکہ آگے بڑھ کر چھیننے پڑتے ہیں، طبقاتی تفریق کے خاتمہ کے لیے نظام کی تبدیلی ضروری ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عبا س جعفری نے کہا  ہے کہ موجودہ ملکی نظام کے سبب کمزور طبقہ کے حقوق کی پامالی کا سلسلہ عروج پر ہے، انسانی بنیادی حقوق کی بحالی اور طبقاتی تفریق کے خاتمہ کے لیے نظام کی تبدیلی ضروری ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ٹل پارا چنار روڈ کی گذشتہ چار سالوں سے بندش کے خلاف یوتھ آف پارا چنار کی جانب سے نیشنل پریس کلب کے سامنے لگائے جانے والے احتجاجی کیمپ کے دورہ کے دوران کیا، انہوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے یوتھ آف پارا چنار کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مظاہرین کو پارا چنار ایشو کے حوالے سے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان کی ساٹھ سالہ تاریخ شاہد ہے کہ ہمیشہ طاقور طبقہ نے مراعات سمیٹیں اور محرومیاں و مایوسیاں کمزور طبقہ کا مقدربنی رہیں، ہر دور میں صوبوں کے حقوق غصب کر کے عوام کو غربت افلاس کی دلدل میں دھکیلا گیا، حکمران طبقہ اپنے اقتدار کے تحفظ کے لیے ہمیشہ عوام کی مجبوریوں سے کھیلتا رہا، عوام کی غربت، مفلوک الحالی اور کسمپرسی کا اندازہ جنوبی پنجاب اور دیگر علاقوں میں جا کر لگایا جا سکتا ہے۔
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ حقوق مانگنے سے نہیں ملتے بلکہ آگے بڑھ کر چھیننے پڑتے ہیں، اگر مظلوم اور غربت و افلاس کی چکی میں پسنے والا طبقہ متحد ہو کر منظم طریقہ سے جدو جہد کرے تو اپنے حقوق حاصل کر سکتا ہے، انہوں نے مظاہرین کو ہدائت کی کہ منظم طریقہ جمہوری انداز میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں، انشاء اللہ کامیابی تمہارے قدم چومے گی۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ظلم کے خلاف آواز بلند نہ کرنا ظالم کی حمائت کے زمرے میں آتا ہے اس لیے پارہ چنار کے مکینوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند ہونی چاہیے، انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کہا کہ گذشتہ چار سالوں سے ایک ایسے علاقے کے راستے بند ہیں جہاں کے لوگ انتہائی پڑھے لکھے اور پرامن ہیں عجیب بات ہے سیکورٹی فورسز پر حملے کرنے والے دہشت گردوں سے مذاکرات کیے جاتے ہیں لیکن مظلوم طبقہ کو پوچھا تک نہیں جاتا، علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں، اس لیے کسی ایسی موومنٹ کی حمائت نہیں کریں گے جس سے ملک و قوم کو خطرات لاحق ہو سکتے ہوں، اسلامی جمہوری پاکستان کے شیعیان حیدر کرار نے ملک و قوم کے خلاف کبھی بھی سازش نہیں کی، ہمیشہ ملکی سالمیت و استحکام کے لیے کام کیا اور انشاء اللہ آئندہ بھی اپنی یہ شاندار روایات برقرار رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی کولیشن نے پاکستانی قوم کو ذلیل و رسوا کر دیا، اگر لشکر بنانے سے قوموں کو تحفظ مل سکتا، تو فوج کی ضرورت ہی باقی نہ رہتی، ملک کا تحفظ فوج کی ذمہ داری ہے، لشکروں کے ذریعے ملک و قوم کی حفاظت ممکن نہیں، لشکروں نے ہمیشہ ملک و قوم کو نقصان پہنچایا اور ہمارا بدامنی و انتشار کے دہانے پر کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کو امن و سکون لوٹانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، آج سب سے زیادہ اس بات کی ضرورت ہے کہ اپنے وطن کوامن کا گہوارہ بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button