پاکستانی شیعہ خبریں

اوستہ محمد میں بحرینی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ایک عظیم الشان حمائت مظلومین ریلی

shiitenews_himayt_e_mazlomen_raelly_osta_muhamedمجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے زیر اہتمام اوستہ محمد میں بحرینی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ایک عظیم الشان حمائت مظلومین ریلی
مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے زیر اہتمام ضلع جعفر آباد کی تحصیل اوستہ محمد میں آل سعود اور آل خلیفہ کے مظالم کا نشانہ بننے والے بحرینی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ایک عظیم الشان حمائت مظلومین ریلی نکالی گئی ، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری  جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کی ۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹی سیاسیات سردار سید قاسم شاہ، صوبائی سیکرٹری مالیات محمد علی جمالی ،صوبائی سیکرٹری امور جوانان رحیم شاہ، صوبائی راہنماراجہ خان، اہلسنت کے ممتاز عالم دین سید احمد نعمانی اور ایم ڈبلیو ایم گنداخہ کے آرگنائزر نیاز حسین جمالی بھی شریک تھے ۔ شرکائے ریلی نے بڑے بڑے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن امریکہ اور اس کے گماشتہ بحرینی و سعودی حکمرانوں کے خلاف نعرے درج تھے ، مظاہرین نے سعودی و بحرینی حکمرانوں کے علاوہ اسرائیل اور امریکہ کے خلاف بھی زبردست نعرہ بازی کی ۔ ریلی کے اختتام پر کانفرنس ہال میں حمائت مظلومین سیمینار منعقد کیا گیاجس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی اور دیگر مقررین نے ، عوامی بیداری کی تحریک کے دوران بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کی بھر پور مذمت کی ، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بحرین غیر ملکی افواج کی جارحیت بین الاقوامی قوانین کی صریحاًخلاف ورزی ہے جس کا عالمی اداروں کو فوری نوٹس لینا چاہیے ، انہوں نے بحرینی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس خطہ میں سعودی فوجی جارحیت کی مذمت کی ۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے بحرین میں عوامی بیداری کی تحریک کو کچلنے اور بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کے لیے پاکستا ن سابق فوجیوں کو بھرتی کرنے پر فوجی فائونڈیشن کے کردار کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا اور پاکستانیوں کی بظور کرائے کا قاتل بھرتی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کی ان بھرتیوں کا سلسلہ فی الفور ختم کیا جائے اور بحرین بھجوائے جانے والے سابق فوجیوں کو واپس بلایا جائے ، انہوں نے مصر میں انقلاب کی نئی صبح طلوع ہونے اور مصر عوام کو فرعون عصر سے آزادی حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ دیگر ممالک میں بھی عوامی بیداری کی یہ تحریک کامیابی
سے ہمکنار ہو

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button