پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی:ناصبی دہشت گردوں کا حملہ،صداقت حسین شہید

عینی شاہدین نے شیعت نیوز کے نمائندے کو بتایاہے کہ موٹر سائیکل سوار ناصبی وہابی دہشت گردوںنے صداقت حسین کو اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے گھر سے کام کے لئے نکلے تھے ان کے جسم اور سینہ پر متعدد گولیاں لگنے سے شہادت واقع ہوئی جسکے بعدانہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کرد یا گیا۔
شہید صداقت حسین کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرین مسجد و امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ میں ادا کی گئی جسکے بعد لبیک یاحسین علیہ السلام کے نعروں کی گونج میں انہیں وادیئ حسین قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
کراچی میں گذشتہ کئی ماہ سے ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجہ میں اب تک درجنوں شیعہ نوجوانوں کو شہید کیا جا چکاہے تاہم پولیس اور سندھ حکومت دہشت گردوں کے خلاف کسی قسم کی کاروائی کرنےسے قاصر ہیں ،دوسری جانب جعفریہ الائنس پاکستان،مجلس وحدت مسلمین،شیعہ علما ء کونسل اور آئی ایس اوکے مرکزی عہدیداروںنے شہر میں شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوںکے خلاف کاروائی کریں اور ملت جعفریہ کے عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔