پاکستانی شیعہ خبریں

شہداء کی زندگیا ں ہمیشہ قوموں کی زندگیوں کی علامت ہوا کرتی ہیں علامہ امین شہیدی

shiitenews_ameen_shaeediمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ شہداء کی زندگیا ں ہمیشہ قوموں کی زندگیوں کی علامت ہوا کرتی ہیںاور شہدا کے افکار سوچوں اور
نظریات کو زندہ رکھنے سے ہے معاشرے میں نئی روح جنم لیتی ہے۔ شہید عارف حسین الحسینی  ایک ایسی شخصیت تھے جنہیں قائد انقلاب اسلامی ایران امام خمینی کے آفاقی نظریا ت کی ترویج کے جرم میںشہید کیا گیا ، مجلس وحدت مسلمین ہرسال ان کا یوم شہادت قومی دن کے طور پر مناتی ہے تاکہ ان کے اعلیٰ و ارفع نظریات کو زندہ رکھا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی عوام کو قومی سطح پر لاتعداد چیلنجز کا سامنا ہے ، ایک جانب تو اپریشن ایبٹ آباد اور سانحہ پی این ایس مہران جیسے روح فرسا واقعات رونما ہونے کے بعد پور ی قوم اضطراب میںمبتلا ہے اور دوسری جانب کوئٹہ، کراچی اور ڈیرہ اسمٰعیل خان سمیت ملک کے طول و عرض میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں اور ، خود کش حملوں کے سبب عوام کو عدم تحفظ کے احساس نے گھیرے میں لے رکھا ہے اس صورت حال کے پیش نظر امسال مجلس وحدت مسلمین نے شہید قائد کی برسی کے موقع پر استقلال پاکستان کنونشن و حمایت مظلومین ریلی کا پروگرام ترتیب دیا ہے جو یقیناً استقلال پاکستان کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو گا ، انہوں نے کہا کہ استقلال پاکستان صرف شیعہ کا نہیں بلکہ ملک کے کونے کونے میں بسنے والے پاکستان کے سترہ کروڑ عوام کا اجتماعی مسئلہ ہے اس لیے کنونشن میں شمولیت کے لیے ملک بھر کی مذہبی و سیاسی جماعتوں، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،ممبران سینیٹ سمیت ہر شعبہ زندگی کے افراد کو دعوت دی گئی ہے ، علامہ امین شہیدی نے کہا کہ چونکہ ہمار ا ہدف استقلال پاکستان ہے اس لیے کنونشن کے دوران ملک کے تمام مسائل زیر بحث لائے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ اس وقت تک  ایک سو سینیٹرز، 371 اراکین اسمبلی اور گیارہ سو علمائے کرام سمیت سترہ ہزار افراد کو دعوت دی جا چکی ہے جبکہ دیگرشخصیات کو  دعوت ناموں کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اہم سیاسی و مذہبی قائدین سے بالمشافہ ملاقات کے کے انہیں کنونشن میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری نے بتایاکہ کنونشن کے اختتام پر پالیمنٹ ہاوس تک حمایت مظلومین ریلی نکالی جائے گی جس کے بعد محصورین پارا چنار کی امداد کے لیے امن کاروان روانہ کیا جائے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button