پاکستانی شیعہ خبریں

استقلال پاکستان کنونشن و حمایت مظلومین ریلی

shiitenews_arif_hussain_al_hussainiاسلام آباد میں 24 جولائی کو منعقد کے جانے والے استقلال پاکستان کنونشن میں ،پاکستان کے طول و عرض میں مقیم فرزندان ملت جعفریہ کی جانب سے روح قائد شہید کے ساتھ تجدید عہد کی تیاریاں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتما م شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 23 ویں برسی کے حوالے سے 24 جولائی کو منعقد کے جانے والے استقلال پاکستان کنونشن اور حمایت مظلومین ریلی کے ابتدائی انتظامات مکمل ہو گئے ، پروگرام کا باقاعدہ شیدول جاری ہونے کے بعد ا یم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے اکابرین نے اس تاریخی اجتماع میں عوام کی بھر پور شمولیت یقینی بنانے کے لیے عوام رابطہ مہم تیز کر دی ،شیڈول کے مطابق کنونشن کی پہلی نشست شب شہدا کے نام سے منعقد ہوگی، دوسری نسشت میں مختلف شخصیات ملک بھر کے شیعیان حیدر کرار کی نمائندگی کرتے ہوئے قومی و تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ، تیسری نسشت میں ملک و قوم کو درپیش چیلینجز کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم اور ّئی ایس او کے مرکزی قائدین اور دیگر شخصیات کا خطاب ہو گا۔کنونشن کے اختتام پر چار بجے مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو تا پارلیمنٹ ہائوس حمایت مظلومین ریلی نکالی جائے گی ، جس مین وطن عزیز پر پاکستان کے ازلی دشمنوں کی مسلح جارحیت، خود مختاری پر پے در پے حملے، ملک میں بڑھتی ہوئے لاقانو نیت و انتشار، ریاستی اداروں کی کمزوری، کراچی سے پارا چنار اور کوئٹہ سے پشاور تک شیعیان حیدر کرار کے قتل عام ،ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان،اور گزشتہ پانچ سالوں سے ٹل پارا چنار روڈ کی بندش اور لاکھوں افراد کی محصوری ، خود کش حملوں ، بم دھماکوں،امریکی دہشت گرد تنظیم بلیک واٹر کی ملک دشمن سرگرمیوں اور سرزمین وطن فرقہ واریت کو فروغ دینے کی مکروہ سازشوں کے خلاف کے خلاف احتجاج کیا جائے گا ۔ کنونشن کے منتظم اعلیٰ علامہ محمد امین شہیدی نے بتایا ہے کہ اس تاریخی اجتماع میں ملک کے طول و عرض سے آنے والے لاکھوں فرزندان ملت جعفریہ روح قائد شہید کے ساتھ تجدید عہدکریں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button