پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی:شہید مختار بخاری کے قتل میں چوہدری اسلم اور اورنگزیب فاروقی ملوث

mukhtar-abbas-bukhariکراچی میں گذشتہ دنوں شہید ہونے والے معروف وکیل مختار بخاری کے قتل میں ایس پی سی آئی ڈی پولیس چوہدری اسلم اور کالعدم سپاہ صحابہ کا سرغنہ دہشت گرد اورنگزیب فاروقی ملوث ہیں۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء اور رہنماؤں سمیت شہید بخاری کے اہل خانہ اور دوست احباب کا کہنا ہے کہ شہید مختار بخاری کی

شہادت میں ایس پی سی آئی ڈی پولیس چوہدری اسلم اور کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کا ملعون دہشت گرد زورنگزیب فاروقی ملوث ہیں۔

شیعت نیوز کو دستیاب ہونے والی اطلاعات کے مطابق شہید مختار بخاری کو طویل عرصہ سے سی آئی ڈی پولیس اور کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں کیونکہ شہید مختار بخاری بے گناہ شیعہ نوجوانوں کے متعدد کیسز کی پیروی کر رہے تھے جبکہ کئی ایک کیسز میں بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو زندان کی قید سے آزاد کروانے میں بھی کامیاب ہو چکے تھے۔
ملت جعفریہ سندھ کے لیگل ایڈوائزر اور شہید مختار بخاری کے قریبیساتھی سید عسکری رضا نے شیعت نیوز کو بتایا کہ شہید مختار بخاری کو گذشتہ ایک برس سے جان لیوا دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں جس کا باقاعدہ طور پر سندھ پولیس کو بتایا گیا تھا تاہم سندھ پولیس کی جانب سے کسی قسم کا کوئی خاطر خواہ جواب اور دہشت گردوں کے خلاف کاروائی عمل میں نہ آئی جس کے سبب آج شہید مختار بخاری ہم میں موجود نہیں ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ سی آئی ڈی پولیس کے اعلیٰ افسران کے کالعدم دہشت گرد تنظیم کے سر غنہ ملعون دہشت گرد اورنگزیب فاروقی سے مضبوط روزبط ہیں کہ جنہوںنے گذشتہ برس شہی دبخاری کو قتل کی دھمکیاں دیں اور ان کو بے گناہ شیعہ نوجوان منتظر امام کے کیس سے الگ ہونے اور اس کی پیروی نہ کرنے کا کہا ،تاہم شہید بخاری نے کسی دھمکیکو خاطر میں لائے بغیر معذور شیعہ نوجوان منتظر امام سمیت دیگر بے گناہ شیعہ نوجوانوں کے کیسز کی پیروی جاری رکھی ۔
ان کاکہنا تھا کہ معذور شیعہ نوجوان منتظر امام بے گناہ ہے اور سی آئی ڈی پولیس نے اس کوکالعدم دہشت گرد تنظیم کے رہنما حافظ احمد بخش اور انجینئر الیاس ذبیری کے قتل کے جھوٹے اور من گھڑت مقدمات میں ملوث کر دیا ہے ،انکاکہنا تھا کہ جس وقت کالعدم دہشت گرد تنظیم کے دہشت گردوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رونما ہوئے اس وقت شیعہ نوجوان منتظر امام ملائیشیا میں تھااور اس کے پاسپورٹ کی کاپی ثبوت کے طور پر سندھ ہائی کورٹ میں بھی جمع کروائی جا چکی ہے۔
عسکری رضا کاکہنا تھا کہ معذور شیعہ نوجوان منتظر امام پر بنائے گئے جھوٹے مقدمات کا سندھ ہائی کورٹ نے نوٹس لے لیا ہے جبکہ معذور شیعہ نوجوان پر سی آئی ڈی پولیس کے تشدد کا بھی نوٹس لیا گیا ہے ،تاہم شہید مختار بخاری جو کہ منتظر امام کے کیس کی پیروی کر رہے تھے مسلسل اس حوالے سے سی آئی ڈی پولیس افسران سمیت کالعدم دہشت گرد تنطیم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی دھمکیوں کا سامنا کر رہے تھے ۔
انہوںنے مزید کہاکہ پولیس نے شہید مختار بخاری کی شہادت پر خود ہی ایف آئی آر درج کر لی ہے جبکہ اہل خانہ کے موقف کو ایف آئی آر میں درج نہیں کیا گیا جس کے لئے اہل خانہ نے آج مورخہ پچیس اگست کو سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ہے کہ جس میں ایف آئی آر میں اہل خانہ کے موقف کو درج کرنے کی درخواست کی گئی ہے کہ جس میں ایس پی سی آئی ڈی پولیس چوہدری اسلم اور کالعدم دہشت گرد تنظیم کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی کو شہید مختار بخاری کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث قرار دیا گیاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button